0
Thursday 4 Oct 2018 06:28

پی ٹی آئی والے خود کہہ رہے ہیں کہ ہماری پشت پر فوج اور عدلیہ ہیں، مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی والے خود کہہ رہے ہیں کہ ہماری پشت پر فوج اور عدلیہ ہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے خود کہہ رہے ہیں کہ ہماری پشت پر فوج اور عدلیہ ہیں، پی ٹی آئی چرائے ہوئے مینڈیٹ پر حکومت کررہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اچھے کام کرے گی تو ساتھ دیں گے، چاہتے ہیں قوم کو ایک صحیح رخ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت خود بتارہی ہے کہ وہ کسی کے سہارے حکومت کررہے ہیں، پی ٹی آئی چرائے ہوئے مینڈیٹ پر حکومت کررہی ہے، پی ٹی آئی والے خود کہہ رہے ہیں کہ ہماری پشت پر فوج اور عدلیہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 753797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش