0
Thursday 4 Oct 2018 19:11

ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنیوالے پہلے سستی تعلیم تو دیں، پیپلز پارٹی

ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنیوالے پہلے سستی تعلیم تو دیں، پیپلز پارٹی
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پاکستان و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سستی تعلیم تو دیں۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے پشاور یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء پر تشدد نے سفاک تبدیلی کا پردہ چاک کر دیا ہے، مستقبل کے معماروں پر تشدد افسوسناک ہے، جبکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سستی تعلیم تو دیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی طلباء پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن احتجاج طلباء کا جمہوری حق ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ناکامیوں کا بدلہ طلباء سے نہ لیں، گرفتار طلباء کو فوری رہا کیا جائے اور فیس کم کی جائے، زخمی طلباء کو بہتر علاج معالجے کی سہولت دیتے ہوئے طلباء پر وحشیانہ تشدد کرنے اور کرانے والوں کو سخت سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 753934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش