0
Sunday 7 Oct 2018 19:36

انسانی خدمت کے ادارے بنانا، انہیں قائم رکھنا انتہائی کٹھن اور صبر آزما عمل ہے، گورنر سندھ

انسانی خدمت کے ادارے بنانا، انہیں قائم رکھنا انتہائی کٹھن اور صبر آزما عمل ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ انسانی خدمت کے ادارے بنانا، انہیں قائم رکھنا اور مسلسل کامیابیوں سے ہمکنار کرنا، انتہائی کٹھن اور صبر آزما عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل نے کھارادر جنرل ہسپتال کی صد سالہ تقریب اعزازات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سو سال تک معیاری طبیِ خدمات لیاری اور اس سے ملحقہ پسماندہ آبادی کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں، ہسپتال کے صدر، انتظامیہ اور عملہ اس تاریخ ساز کارنامے پر قابلِ ستائش ہیں۔ ہسپتال کے صدر محمد بشیر جان محمد نے کہا کہ سچی لگن، انسانی خدمت کا جذبہ اور نیک نیتی سے ہی تاریخ ساز کارنامے انجام دیئے جاسکتے ہیں، آج کھارادر جنرل ہسپتال کی سو سالہ خدمات انسانی اقدار کی اعلیٰ مثال ہے، کم سہولیات والے علاقوں کے لئے معیاری طبیِ خدمات، تعلیم و تربیت اور کمیونٹی کے طبی مسائل پر تحقیق کھارادر جنرل ہسپتال کا اولین مقصد ہے۔

ہسپتال کے چئرمین پروفیسر عبدالغفار بلو نے کہا کہ زچگی اور نوزائیدگان کی زندگیاں بچانے میں کھارادر جنرل ہسپتال نے مثالی کردار ادا کیا ہے، کھارادر جنرل ہسپتال ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ملک کا ممتاز ادارہ بن چکا ہے جہاں انتہائی رعایتی نرخوں پر اعلیٰ طبی سہولیات کے ساتھ میڈیکل ٹریننگ، نرسنگ کالج اور عالمی سطح کی طبی تحقیق کی خدمات جاری ہیں، کھارادر جنرل ہسپتال ترقی پزیر ممالک میں غیر سرکاری اداروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔
خبر کا کوڈ : 754459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش