0
Wednesday 10 Oct 2018 11:24

مسلح افواج کے درمیان دوسرے بین الاقوامی پی اے سی ای ایس مقابلے لاہور میں شروع

مسلح افواج کے درمیان دوسرے بین الاقوامی پی  اے سی ای ایس مقابلے لاہور میں شروع
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے تحت دوسرے بین الاقوامی جسمانی مستعدی اور جنگی استعدادی نظام ( پی  اے سی ای ایس) کے مقابلے لاہور میں شروع ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقابلے میں پاک فوج کی 16 اور 11 ممالک کی17 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں چین، روس، برطانیہ، ترکی، اٹلی، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجیوں کو درپیش چیلنجز و مشکلات کے پیش نظر فزیکل فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یہ مقابلے اعلٰی سطح کے حربی مہارت کے متقاضی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیموں کے درمیان نیزہ بازی اور جسمانی و فوجی تربیت سمیت کئی مقابلے ہوں گے اور یہ مقابلے 15 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 755018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش