0
Thursday 11 Oct 2018 18:48

کشمیری نوجوانوں کی عسکریت میں شمولیت بڑا چلینج ہے، بھارتی وزیر دفاع

کشمیری نوجوانوں کی عسکریت میں شمولیت بڑا چلینج ہے، بھارتی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہر طرح کی دراندازی کو ناکام بنا دیا جائے گا اور جو بھی جنگجو دراندازی کرنے کی کوشش کرے گا اس کو مار گرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مقامی نوجوانوں کی جنگجو صفوں میں ریکروٹمنٹ پر بھارت کی کڑی نگاہ ہے اور وہ لوگ راڈار میں ہیں جو کہ اس ریکروٹمنٹ کو یقینی بنانے میں ملوث ہیں۔ بنگلور میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کشمیر میں دراندازی جاری ہے اور پاکستان کی حمایت یافتہ دراندازی کی وجہ سے ہی کشمیر میں حالات خراب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب جب بھی پاکستان کی طرف سے دراندازی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تب تب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسی آڑ میں یہ دراندازی کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھلے ہی نئی حکومت آئی ہو لیکن ابھی تک ایل او سی پر دراندازی جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے ہم یہ صاف کہنا چاہتے ہیں کہ پاکستان سے جو کوئی بھی دراندازی کشمیر میں ہوگی اس کو ناکام بنانے کے لئے فوج پوری طرح سے کوشش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 755309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش