0
Tuesday 31 May 2011 00:26

ہنگو کے علاقہ شاہو وام میں سرچ آپریشن، خود کار ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کر کے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

ہنگو کے علاقہ شاہو وام میں سرچ آپریشن، خود کار ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کر کے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا
ہنگو:اسلام ٹائمز۔ہنگو کے علاقہ شاہو وام میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران خود کار ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کر کے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو شہر میں خودکش دھماکہ کے بعد عسکریت پسندی کے رجحانات کو نہایت ہی سختی سے کچلنے کیلئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن محمد مسعود خان آفریدی کی طرف سے جاری احکامات کی روشنی میں ہنگو پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے پیر کے روز ہنگو کے علاقہ شاہو وام کا محاصرہ کر لیا اور سرچ آپریشن کی کاروائی کے دوران 7 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 4 کلاشنکوف، 3 بندوق، 2 رائفل اور دو ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے انکو پوچھ گچھ کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
پیر کی صبح سے جاری چھ گھنٹے تلاشی آپریشن کی کاروائی کے دوران شاہو وام کی طرف آنیوالے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر کے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی تھی اس دوران سیکیورٹی فورسز کو بھاری مشین گنوں سے لیس بکتر بند گاڑیوں اور بارودی مواد کا پتہ لگانے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد بھی حاصل رہی۔
خبر کا کوڈ : 75722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش