0
Tuesday 23 Oct 2018 19:06

پاراچنار، سردیوں کی آمد کیساتھ ہی بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ شروع

پاراچنار، سردیوں کی آمد کیساتھ ہی بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ شروع
اسلام ٹائمز۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی پاراچنار سمیت ضلع کرم میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، گھریلو صارفین اور کاروباری لوگ شدید مشکلات کے شکار ہیں، مقامی لوگوں نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار سمیت ضلع کرم میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بجلی غائب ہونا شروع ہوگیا، بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ بجلی سے وابستہ کاروباری لوگ اور سمال انڈسٹریز بری طرح متاثر ہوگئی ہیں۔ بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر کے متعدد ٹیوب ویلز بھی بند پڑے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کے حصول میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لارہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں تین تین دنوں تک بجلی غائب رہتی ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں کی ادائیگی کے باوجود 22 گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کا خیال تھا کہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد انہیں بجلی کے مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا، مگر انضمام کے بعد بجلی کا بحران مزید بڑھ گیا ہے۔ علاقے کے عوام نے متعلقہ حکام سے بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اور لوڈ شیڈنگ نہ ختم کرنے کی صورت میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 757495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش