0
Saturday 27 Oct 2018 20:20

پنجاب میں بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ

پنجاب میں بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب میں 10سال سےکم عمر بچے اور بچیاں غیر محفوظ  ہو کر رہ گئے۔ زیادتی و بدفعلی کے واقعات کے بارے میں ہوشربا اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اب تک زیادتی کے 1214 واقعات رونما ہوئے، 14 بچوں اور بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ زیادتی و بدفعلی کے سب سے زیادہ واقعات لاہور شہر میں پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں 102 بچوں سے بد فعلی، 97 بچیوں کیساتھ زیادتی ہوئی۔ لاہور شہر میں زیادتی کے بعد 4 بچوں اور بچیوں کو قتل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں زیادتی و بدفعلی کے 198 واقعات رونما ہوئے۔ شیخوپورہ ریجن میں بھی زیادتی اور بدفعلی کے 165 واقعات پیش آئے۔ ڈیرہ غازی خان ریجن میں زیادتی و بدفعلی کے 133 واقعات رپورٹ ہوئے۔ بہاولپور ریجن میں زیادتی اور بدفعلی کے 116، ساہیوال میں 62 واقعات ہوئے۔ سرگودھا ریجن40، فیصل آباد 118، راولپنڈی ریجن میں 82 واقعات رپورٹ ہوئے۔

علماء کے مطابق ملک میں زیادتی کے واقعات کی بڑی وجہ فحش فلمیں، ڈرامے اور دیگر میڈیا ہے۔ ممتاز عالم دین علامہ محمد رضا عابدی کہتے ہیں کہ حکومت اگر فحش فلموں پر پابندی عائد کر دے تو بھی معاشرے میں ایسے واقعات کم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں فحش فلموں پر پابندی ہے، انٹرنیٹ کے ذریعے بھی ایسا مواد اوپن نہیں کیا جا سکتا مگر پاکستان میں انٹرنیٹ پر ہر قسم کی ٹریفک جاری و ساری ہے، کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کریں، مساجد میں ایسا ماحول بنایا جائے جس میں نوجوان دین کی جانب راغب ہوں بدقسمتی سے ماضی میں مساجد میں ایسا ماحول پیدا کیا گیا اور تکفیریت کو فروغ دیا گیا، مذہبی منافرت کو ہوا دی گئی جس سے نوجوان متنفر ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 758020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش