0
Tuesday 31 May 2011 22:35

طالبان مضبوط ہیں،ابھی افغانستان سے انخلا نہیں کر سکتے،راسموسین، افغانستان سے افواج کا انخلا خرابی کا سبب بنے گا، برطانوی جنرل

طالبان مضبوط ہیں،ابھی افغانستان سے انخلا نہیں کر سکتے،راسموسین، افغانستان سے افواج کا انخلا خرابی کا سبب بنے گا، برطانوی جنرل
برسلز:اسلام ٹائمز۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ اسامہ بن لادن کی موت طالبان کو واضح پیغام ملا کہ اب شدت پسندی کا کوئی مستقبل نہیں۔ پیر کو نیٹو پارلیمانی اسمبلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راسموسین نے کہا کہ اسامہ کی موت کا افغانستان کی صورتحال مثبت اثر پڑے گا۔ افغانستان میں طالبان عسکریت پسند اب بھی مضبوط ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نیٹو شورش زدہ ملک سے انخلاء نہیں کر سکتا۔ اینٹی میزائل شکن نظام کی تنصیب پر روسی اعتراض کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک کے اتحاد کا بڑا مقصد یورپ میں امن و استحکام کا تحفظ ہے۔ اور میزائل شکن نظام کی تنصیب سے وہ یورپ کو تقسیم کرنے کی لکیر نہیں کھینچنا چاہتے۔ 
ادھر افغانستان میں برطانیہ کے سینئر جنرل جیمز بکنل نےخبردار کیا ہے کہ افغان سرزمین سے افواج کا انخلا موجودہ صورتحال میں خرابی کا سبب بن جائیگا۔ ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو میں جنرل جیمز کا کہنا تھا کہ دو ہزار بارہ کے اختتام تک بڑی تعداد میں افواج کی واپسی افغانستان کے لیے مشکلات کا باعث بن جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ ہلمند میں شدید لڑائی کا امکان ہے جہاں برطانوی فوجی تعینات ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے حال ہی میں کہا تھا کہ برطانیہ اگلے سال اپنے ساڑھے چار سو فوجی افغانستان سے واپس بلا لے گا۔
خبر کا کوڈ : 75911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش