0
Thursday 15 Nov 2018 12:08

موبائل ٹاورز کی شعاعیں کینسر کا سبب بن رہی ہیں، پشاور ہائیکورٹ

موبائل ٹاورز کی شعاعیں کینسر کا سبب بن رہی ہیں، پشاور ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ موبائل ٹاورز کی شعاعیں کینسر کا سبب بن رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رہائشی علاقوں میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے ڈی جی ماحولیات تحفظ اتھارٹی سے 2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ رہائشی علاقوں، اسکولوں اور آبادی کے درمیان لگے ٹاورز کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔ دوران سماعت جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ جدید دور میں ہمارے ہاتھوں میں موبائل کا کھلونا دیکر ترقی پذیر ممالک میں شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم ہمارے لئے انسانی زندگیاں زیادہ قیمتی ہیں۔ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ موبائل ٹاورز کی شعاعیں کینسر جیسے مرض کا سبب بن رہی ہیں اور موبائل فون نے ہمارے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 761345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش