0
Sunday 18 Nov 2018 22:00

مفادات کے حصول کیلئے یو ٹرن لینا عظیم قیادت کی نشانی ہوتی ہے، عمران خان

مفادات کے حصول کیلئے یو ٹرن لینا عظیم قیادت کی نشانی ہوتی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخلص قیادت ملک کے مفادات میں جبکہ کرپٹ قیادت اپنی ناجائز دولت کو بچانے کے لئے یوٹرن لیتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں "یوٹرن" کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مقاصد کے حصول کے لئے یوٹرن لینا دراصل عظیم قیادت کی نشانی ہوتی ہے، جبکہ چوری اور ناجائز طریقے سے دولت جمع کرنے والے اپنی کرپشن کی کمائی کو بچانے کے لئے یوٹرن لیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے نئے پیغام میں دراصل سابق بیان پر تصدیق کی مہر ثبت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو حالات کے مطابق یوٹرن نہیں لیتا، وہ لیڈر ہی نہیں ہوتا اور اگر ہٹلر اور نپولین نے اپنے غلط موقف پر یوٹرن لئے ہوتے تو حالات یکسر تبدیل ہوتے۔

وزیراعظم کے اس بیان پر ملک بھر میں بحث و مباحثہ شروع ہوگیا تھا، جہاں حکومتی وزراء اور حکام نے بیان کی حمایت میں سرتوڑ کوشیش کیں، وہیں اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا رہا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس بیان پر خوب لے دے ہوئی اور طنزیہ و فکاہیہ پوسٹیں بھی شیئر کی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان جو اس وقت متحدہ عرب امارات کے دور پر ہیں، کو اپنے سابق بیان پر اُٹھنے والے طوفان کے زور کو توڑنے کے لئے ٹویٹر پر ایک اور بیان دینا پڑا، جس میں وہ اپنے سابق موقف پر کھڑے نظر آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 761990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش