0
Wednesday 21 Nov 2018 23:48

ہفتہ وحدت، اصغریہ تحریک و اے ایس او کا اندرون سندھ اہلسنت میلاد جلوسوں کا شاندار استقبال

ہفتہ وحدت، اصغریہ تحریک و اے ایس او کا اندرون سندھ اہلسنت میلاد جلوسوں کا شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حضرت امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے 12 ربع الاول تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منا رہا ہے، اس سلسلے میں سندھ بھر میں ہفتہ وحدت مناتے ہوئے 12 ربیع الاول کو مکتب اہلسنت کی جانب سے نکالی گئی میلاد ریلیوں راستوں پر استقبالیہ کیمپس لگایا گیا، میلاد ریلیوں پر گل پاشی کرکے ان کا استقبال کیا گیا، شربت کی سبلیں لگائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نصرپور، میرپورخاص، ہالا، بھٹ شاھ، سکرنڈ، نوابشاہ، مورو، کنڈیارو، رانی پور، بوزدار وڈا، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، کے این شاہ، مھیڑ، دادو سمیت مختلف سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں اہلسنت کی میلاد ریلیوں کا استقبال کیا اور میلاد ریلیوں میں شرکت کرکے اتحاد و وحدت کے نعرے لگائے گئے، اس سلسلے میں مختلف جگہ پر اہلسنت علماء کرام نے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہا۔

اہلسنت علماء نے کہا کہ ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین کیلئے لگائے گئے کیمپس پر شیعہ علماء اور تنظیمیں امام خمینیؑ کے نظریئے اور فکر کو عملی جامہ پہنا کر عالم اسلام کو سرخرو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے عمل سے امت مسلمہ کے اتحاد کا بہترین مظہر نظر آئیگا، ہفتہ وحدت عالم اسلام کے درمیان نعمت عظمیٰ ہے، دشمن ہمیں توڑنے کی سازش کر رہا ہے، لیکن امام خمینیء نے 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کا اعلان کرکے اتحاد بین المسلمین کے خلاف دشمن کی ان سازشوں کو ناکام کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ وحدت نے مسلمانوں کی خوشیوں کو بڑھا دیا ہے، آج دنیا بھر کے مسلمانوں کو امام خمینیڑ جیسے لیڈر کی ضرورت ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعہ سنی کا کوئی اختلاف نہیں، چند تکفیری عناصر پوری دنیا میں تشدد، فرقہ واریت اور تکفیریت کو فروغ دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 762609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش