0
Wednesday 5 Dec 2018 20:00

قبائلی اضلاع میں جلد عدالتی نظام نافذ کیا جائے، باجوڑ سیاسی اتحاد

قبائلی اضلاع میں جلد عدالتی نظام نافذ کیا جائے، باجوڑ سیاسی اتحاد
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ سیاسی اتحاد کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلٰی اور صوبائی وزراء قبائلی اضلاع کے دورے شروع کریں تاکہ قبائلی عوام میں احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکے۔ قبائلی اضلاع میں صوبائی اور بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں۔ این ایف سی ایوارڈ سمیت قبائلی اضلاع کے ترقی کیلئے اعلان کردہ 110 ارب روپے جلد ریلیز کرکے عدالتی نظام نافذ کیا جائے۔ قبائلی اضلاع کا سالانہ ترقیاتی فنڈز ریلیز کیا جائے، کرپشن کا گڑھ فاٹا سیکرٹریٹ ختم کرکے قبائلی عوام کے بلوں کو ریلیز کیا جائے۔ باجوڑ کے دونوں ایم این ایز عوامی مسائل میں دلچسپی لیکر سیاسی اتحاد کے مطالبات کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار باجوڑ سیاسی اتحاد کے نومنتخب صدر مولانا وحید گل، جنرل سیکرٹری حاجی سید احمد جان اور دیگر رہنماؤں نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیاسی اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ فاٹا سیکرٹریٹ کرپشن کا گڑھ ہے اس کو فوری ختم کیا جائے اور قبائلی عوام کے جتنے بلز بقایا جات ہیں اُن کو ریلیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کا اے ڈی پی لیپس ہوا لہٰذا موجودہ اور گذشتہ سال کی اے ڈی پی (سالانہ ترقیاتی فنڈ ) کو جلد ریلیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ہر ہیڈکوارٹر میں درجنوں عمارتیں خالی پڑی ہیں لہٰذا اُن میں سول ججز اور سیشن ججوں کی تعیناتی کرکے عدالتی نظام نافذ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 765062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش