0
Wednesday 5 Dec 2018 23:37

محبوب علی سھتو اصغریہ اسٹوڈنٹس سندھ یونیورسٹی یونٹ کے نئے صدر منتخب

محبوب علی سھتو اصغریہ اسٹوڈنٹس سندھ یونیورسٹی یونٹ کے نئے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ یونیورسٹی کی 47ویں سالانہ راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ جنرل کونسل کا اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری محسن علی اصغری کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں نئے یونٹ صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا، اکثریت رائے سے محبوب علی سھتو نئے میر کاررواں منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس سندھ یونیورسٹی یونٹ کا اجلاس مسجد ابوالفضل عباسؑ سی بلاک ہاسٹل سندھ یونیورسٹی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی جنرل سیکرٹری محسن علی اصغری نے کی، اجلاس میں سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس کا تجزیہ کیا گیا اور نئے سال کیلئے منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس کا اہم ایجنڈا نئے سال کیلئے سندھ یونیورسٹی یونٹ کے صدر کیلئے انتخابی عمل تھا، جس میں اکثریت رائے سے محبوب علی سھتو کو نیا یونٹ صدر منتخب کیا گیا، نئے یونٹ صدر سے مرکزی جنرل سیکرٹری محسن علی اصغری نے حلف لیا۔ اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے محسن علی اصغری نے کہا کہ ملت جعفریہ کے طلبہ و نوجوان وطن عزیز کا سرمایہ ہیں، دور حاضر میں مکتب اہلبیتؑ کی تعلیمات اور پیروی ہی انسانیت کی نجات کا سبب بنے گی، دنیا کو ایک ہی امید ہے اور وہ امید مہدویت میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 765092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش