0
Friday 3 Jun 2011 03:32

کراچی،کالعدم تحریک طالبان کا جنگجو گرفتار، اسلحہ برآمد، ٹارگٹ کلنگز کی 8 وارداتوں کا اعتراف

کراچی،کالعدم تحریک طالبان کا جنگجو گرفتار، اسلحہ برآمد، ٹارگٹ کلنگز کی 8 وارداتوں کا اعتراف
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سی آ ئی ڈی پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ جنگجو کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ایس پی سی آ ئی ڈی کے مطابق ملزم افسر عرف جاوید کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے قاری شکیل گروپ سے ہے، ملزم کو سائٹ کے علاقے سے گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش کراچی میں ٹارگٹ کلنگز کی آٹھ وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرا ئم میں بھی ملوث ہے، ملزم کراچی میں جرائم سے حاصل ہونے والی رقم فاٹا میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف کاروائیاں کرنے والے افراد کو بھی بھیجا کرتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 76525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش