0
Thursday 6 Dec 2018 22:51

بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر، حکومت 3 ماہ میں ہی غیر مقبول ہوگئی، ڈاکٹر ابوالخیر زبیر

بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر، حکومت 3 ماہ میں ہی غیر مقبول ہوگئی، ڈاکٹر ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو مدنیہ کی طرز پر ریاست بنانے والے دعوے دار حکمران علماء کرام کو ہتھکڑیاں لگا کر کیا پیغام دے رہے ہیں، جماعت اہلنست کے بے قصور لوگوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے، جماعت اہلسنت کی تمام جماعتوں کی اے پی سی کانفرنس دسمبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگی، جہاں لائحہ عمل بنایا جائے گا، جس میں حکومت کے غلط اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ حکومت کی 100 روزہ کارگردگی صفر ہے، کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں نے ایک بھی کرپشن کرنے والوں کو نہ پکڑا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر علامہ ڈاکٹڑ ابوالخیر محمد زبیر الوریٰ نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ختم نبوت اور ناموس مصطفیٰ (ص) تحریک چلانے والے علمائے کرام کو ہتھکڑیاں لگا کر غلط کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دین اسلام کی بنیاد پر قائم ہونے والا ملک ہے، حکومت ختم نبوت اور ناموس مصطفیٰ تحریک چلانے والے علمائے کرام کو ہتھکڑیاں لگانا بند کرے اور اگر حکومت نے اپنی روش برقرار رکھی تو حکومت کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران کرپشن کے خاتمے کی بجائے خود کرپشن کو فروغ دے رہی ہے، ملک بھر میں 5000 ہزار کرپشن کے کیس زیرسماعت ہیں، مگر حکومت نے کسی بھی مجرم کو گرفتار نہیں کیا بلکہ حکومت کرپشن کے خاتمے میں ناکام اور بے بس دکھائی دیتی ہے، حکومت ملک بھر میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے ناکام ہوچکی ہے اور یہ پاکستانی کی پہلی حکومت ہے، جو تین ماہ کے اندر اندر عوام میں غیر مقبول ہوچکی ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، جو موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 765286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش