0
Saturday 8 Dec 2018 09:15

وفاقی کابینہ میں وزراء کی تبدیلی کا اشارہ وزیراعظم کی ناکامی کا اعتراف ہے، مولا بخش چانڈیو

وفاقی کابینہ میں وزراء کی تبدیلی کا اشارہ وزیراعظم کی ناکامی کا اعتراف ہے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کابینہ میں وزراء کی تبدیلی کی بات کرنا، ان کے اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کی جمہوریت کو جمہوریت چلانے والوں سے خطرہ ہے، بیرون ملک جا کر ملک اور ملکی اداروں کو بدنام کرنا یہ کون سی جمہوریت ہے، ملک میں بے یقینی کی فضا قائم کرنے سے کب جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مثبت برتاؤ پی ٹی آئی کا موقف ہی نہیں ہے۔ رہنما پی پی پی نے کہا کہ جس طرح ادروں کی توہین کی جا رہی ہے، عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھایا جا رہا ہے، اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے، بے یقینی پیدا کی جا رہی ہے، بیرون ملک ملک کو بدنام کیا جارہا ہے، ایوانوں کا نظم و ضبط تباہ کیا جا رہا ہے، اس سے ظاہر ہے کہ یہ ملک کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسلم لیگ نواز پر جب مقدمات بنے تو انکو برا لگا، سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ پر بھی تو نواز لیگ نے ہی مقدمات بنائے تھے۔
خبر کا کوڈ : 765457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش