0
Friday 3 Jun 2011 11:41

بھارت کے عزائم پر ”خوش فہم“ سیاستدانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،کشمیری قیادت، کسی بھی جگہ کاروائی کرسکتے ہیں، بھارتی آرمی چیف

بھارت کے عزائم پر ”خوش فہم“ سیاستدانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،کشمیری قیادت، کسی بھی جگہ کاروائی کرسکتے ہیں، بھارتی آرمی چیف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ بھارت کی طرف سے پاکستانی بارڈر کے قریب راڈار نصب کرنے اور جنگی جنون کے حوالے سے کشمیری تنظیموں آل پارٹیز حریت کانفرنس، متحدہ جہاد کونسل اور کشمیری لیڈروں نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بعض قومی سیاستدانوں جن کو بھارت سے متعلق کچھ خوش فہمیاں ہیں۔ مذکورہ اقدام کے بعد انکی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے پچھلے دنوں صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق نے بھی بھارت سے پینگیں بڑھانے سے متعلق کچھ بیانات دئیے تھے۔ کشمیری رہنماء غلام محمد صفی اور محمد صادق جرال مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر نے نوائے وقت سے گفتگو میں کہا کہ ہم آج بھی بھارت کو ہی اپنا پہلا اور بڑا آخری دشمن تصور کرتے ہیں مگر افسوس ہے کہ بھارت کے ایسے جنگی جنون پر پاکستان کے حکمران سیاسی مصلحت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ہمیں بھارت کو اپنا دشمن سمجھنا چاہئے اور دوٹوک پالیسی اختیار کرنی چاہئے۔ مولانا عبدالعزیز علوی اور عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت پاکستانی سرحد کے قریب راڈار نصب کرنے کا شوق پورا کرلے۔ اس سے ہم خائف ہونیوالے نہیں ہیں۔ کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں۔
ادھر جالندھر میں بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ امریکا کی طرح ہم بھی کسی علاقے میں جا کر کاروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں، فوج کسی بھی بیرونی خطرہ کا منہ توڑ جواب دینے یہاں تک کے دشمن کی سرزمین کے اندر بھی حملے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات 4 روزہ فوجی مشقوں کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے بھرپور طور پر تیار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو دشمن کی سرزمین کے اندر حملے کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی اور فوج اس کے لیے تیار ہے۔ جنرل وی کے سنگھ نے مسلح افواج کے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔
خبر کا کوڈ : 76561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش