0
Friday 3 Jun 2011 16:22

صداقت علی کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس، صداقت حسین کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، علامہ عباس کمیلی

صداقت علی کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس، صداقت حسین کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، علامہ عباس کمیلی
لندن:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم اورنگی سیکٹر یونٹ 120 کے کارکن صداقت علی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صداقت علی کو قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ صداقت علی شہید کی شہادت کا سختی سے نوٹس لیا جائے، اس میں ملوث مسلح افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
ادھر کراچی میں شیعہ رہنماوں نے کہا ہے کہ حکومت ملت جعفریہ کے خلاف جاری ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے۔ شہید صداقت حسین کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ اورنگی ٹاؤن کالعدم دہشت گردوں کا گڑھ بن گیا، آپریشن کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان مولانا حسن ظفر نقوی، مولانا حسین مسعودی، مولانا مختار امامی، مولانا صادق رضا تقوی، علامہ فرقان حیدر، علامہ باقر زیدی، علامہ جعفر رضا، سلمان مجتبیٰ اور شبر رضا نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے 11 نورانی چوک پر بدھ کے روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ نوجوان صداقت حسین کی شہادت کے بعد اپنے مذمتی بیان میں کیا۔
خبر کا کوڈ : 76613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش