0
Friday 3 Jun 2011 20:46

بورے والا،امام مسجد کی تبدیلی پر کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے کارکن کی فائرنگ، ایک شخص زخمی

بورے والا،امام مسجد کی تبدیلی پر کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے کارکن کی فائرنگ، ایک شخص زخمی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر بورے والا کے نواحی گاﺅں 104 ای بی کی مسجد میں امام مسجد کی تبدیلی کے دیرینہ تنازع پر دو مذہبی گروہوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،کالعدم مذہبی جماعت سپاہ صحابہ کا ایک کارکن فائرنگ سے شدید زخمی، نماز جمعہ کے بعد پولیس نے تنازع کو ختم کروانے کے لیے ووٹنگ کروائی، پولیس کے جاتے ہی ووٹنگ میں ہارنے والی مذہبی تنظیم نے متحارب گروہ پر حملہ کر دیا، جوابی فائرنگ سے حملہ آوروں کا ایک رکن شدید زخمی ہو گیا، گاﺅں میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 104 ای بی میں قائم گاﺅں کی مشترکہ مسجد میں امامت کروانے والے امام مسجد قاری محمد حنیف کو تبدیل کر کے اپنے مسلک کا امام مقرر کروانے پر کالعدم مذہبی تنظیم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے بشارت ڈوگر کا اپنے متحارب مذہبی گروپ محمد دین ڈوگر گروپ کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نماز جمعہ پولیس کی سخت سیکورٹی میں پڑھائی گئی، جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی مرزا جمیل حسین نے تنازع ختم کروانے کے لیے امام مسجد کو رکھنے یا نہ رکھنے بارے گاﺅں کے لوگوں کی ووٹنگ کروا دی، جس میں گاﺅں کی اکثریت نے امام مسجد کو تبدیل کرنے کے خلاف ووٹ دیا اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہارنے والی کالعدم مذہبی تنظیم کے بشارت ڈوگر وغیرہ نے پولیس کے گاﺅں سے جاتے ہی محمد دین ڈوگر گروپ پر حملہ کر دیا۔ جس کے دفاع میں محمد دین ڈوگر گروپ کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کارکن یاسین ڈوگر شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا ،جہاں اُسکی خالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔اس واقعہ کے بعد گاﺅں میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 76621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش