0
Wednesday 12 Dec 2018 16:01

100 دنوں میں وزراء پاس اور قوم فیل ہوگئی، سراج الحق

100 دنوں میں وزراء پاس اور قوم فیل ہوگئی، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 100 دنوں میں وزراء پاس اور قوم فیل ہوگئی ہے، ایک وزیر دوسرے کو حاجی اور تیسرے کو قاضی کہتا ہے، اس طرح تو میں اور آپ بھی پاس ہیں۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ نئی حکومت قوم کو اندھیرے اور بند گلی میں لے گئی، پھر بھی سب پاس ہوگئے۔ سراج الحق نے کہا کہ ہم نے نہیں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے لئے 100 دن مقرر کریں، یہ 100 دن کا دعویٰ ان کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے، نہ نگل سکتے ہیں اور نہ اگل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی طاقتوں سے نہیں بلکہ آستین کے سانپوں سے خطرہ ہے، مالی کرپشن سمیت اخلاقی کرپشن کو بھی ملک سے ختم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 766312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش