0
Wednesday 12 Dec 2018 16:37

پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلیے پر عزم ہے، آرمی چیف

پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلیے پر عزم ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کے لیے پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا اور پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلیے پرعزم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے گدرا سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آرمی چیف نے فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند مورال کی تعریف کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے تھر کول پائلٹ پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا جہاں  ایم ڈی فوجی فرٹیلائزر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے ان کا استقبال کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو تھرکول پائلٹ پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 766321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش