0
Friday 3 Jun 2011 23:22

اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا جس سے جمہوریت، اداروں اور عوام کو نقصان ہو سکتا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا جس سے جمہوریت، اداروں اور عوام کو نقصان ہو سکتا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے باہر بیٹھ کر ن لیگ کی قیادت نے اپنے نمائندوں کو جو ہدایات دی ہیں وہ جمہوریت کے لئے نیک شگون نہیں، اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے پارلیمنٹ کو یرغمال بنانا نہیں، ہم تصادم، ٹکراؤ اور ہٹ دھرمی کی سیاست نہیں چاہتے، ن لیگ نے جو سیاست شروع کی ہے اس سے ملک کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا، فوج اور سیکیورٹی اداروں پر تنقید سے ملک کو نقصان پہنچے گا، ہم موچی دروازے کی زبان پارلیمنٹ میں استعمال نہیں کرنے دیں گے، اپوزیش نے آج پارلیمنٹ کا جنازہ نکالنے کی کوشش کی ہے ،پارلیمنٹ کی بالادستی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، مسلم لیگ ن نے خواتین کو ڈھال بناکر وزیر خزانہ کے سامنے چوڑیاں پھینکیں جو انتہائی شرم ناک فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ جس قسم کا رویہ مسلم لیگ (ن) کی خواتین اراکین پارلیمنٹ نے ظاہر کیا، پاکستان کے عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ جمہوریت کے نام پر جمہوریت کا استحصال کرنے والے کون لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت صرف اپنے اقتدار کیلئے چاہتی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) اقتدار میں ہے تو اسے جمہوریت کی اقتدار کیلئے ضرورت ہے اگر وہ اقتدار سے باہر ہیں تو وہ اپوزیشن کا مثبت کردار ادا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کی طرف سے مسلسل بجٹ پیش کئے جانے پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے اپنے رویئے سے ظاہر کر دیا ہے کہ انہوں نے ماضی سے سبق حاصل نہیں کیا، انہیں جمہوریت صرف اپنے اقتدار کیلئے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ پیپلز پارٹی نے جس کے پاس سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود اس نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر چوتھے سال بھی بجٹ پیش کیا، یہ جمہوریت کیلئے ایک نیک شگون ہے۔ رحمن ملک نے کہا کہ (ن) لیگ کے ارکان اپنے ہی خلاف نعرے لگا رہے تھے، وفاقی حکومت کو ڈاکو کہا جائے گا تو پنجاب حکومت بھی اس کا حصہ ہے، سلیم شہزاد کے قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سے مشورہ کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 76649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش