0
Saturday 15 Dec 2018 11:21

وزراء کی کارکردگی کا جائزہ، وفاقی کابینہ کا دوسرا خصوصی اجلاس آج ہوگا

وزراء کی کارکردگی کا جائزہ، وفاقی کابینہ کا دوسرا خصوصی اجلاس آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ایک اور خصوصی اجلاس آج ہوگا جس میں رہ جانے والی چھ وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء اپنی اپنی وزارت سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے مرحلے میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔
رواں ہفتے ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی تھی، جس میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جبکہ جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہر تین ماہ بعد وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ تمام وزارتوں سے آئندہ پانچ سال کے لئے منصوبہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہر وزارت سے کئے گئے اقدامات، کفایت شعاری مہم اور آئندہ پلان پر بات کی گئی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء سے آئندہ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات سے متعلق بھی پوچھا گیا۔
خبر کا کوڈ : 766778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش