0
Monday 17 Dec 2018 07:20

پاکستان کے تعاون سے ہونے والے طالبان کیساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکہ

پاکستان کے تعاون سے ہونے والے طالبان کیساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے امریکی ریڈیو سروس وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے تعاون بڑھانے کے کسی بھی اقدام بشمول طالبان، افغان حکومت اور دیگر افغانوں کے درمیان مذاکرات کا امریکا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان سمیت دیگر فریقین سے ملاقاتیں کی ہیں اور افغان مسئلے کے حل کیلئے وہ یہ ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان مذاکرات کرانا افغان امن عمل کیلئے پاکستان کا پہلا عملی قدم ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جمعے کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا طالبان مذاکرات پیر سے شروع ہونے کا بتایا تھا تاہم مذاکرات کہاں ہوں گے یہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط لکھا تھا جس میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے تعاون مانگا گیا تھا جس کے جواب میں وزیراعظم نے کہا تھا ہم افغانستان میں امن لانے کیلئے خلوص کے ساتھ پوری کوشش کریں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 767063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش