0
Tuesday 18 Dec 2018 09:02

چینی قرضوں کے بارے میں ایسی کوئی چیز نہیں جسے آئی ایم ایف سے چھپانے کی ضرورت ہو، اسد عمر

چینی قرضوں کے بارے میں ایسی کوئی چیز نہیں جسے آئی ایم ایف سے چھپانے کی ضرورت ہو، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ضمنی بجٹ سے خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ آئی ایم ایف کو چینی قرضوں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی اور حکومت کی مالیاتی پالیسی ہم آہنگ اور ایک ہی سمت میں گامزن ہیں، ضمنی بجٹ سے خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، انفرا اسٹرکچر منصوبے اور صنعت و برآمدات کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں، عوام کے ریلیف کے لیے ایسے بہت سے اقدامات کررہے ہیں، جن سے معیشت پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ امریکا نے جو سوال اٹھائے ان کے جواب دے دیئے، آئی ایم ایف کے بورڈ میں امریکی نمائندگی 16.5 فیصد ہے اور 83.5 فیصد دیگر ممالک ہیں، چینی قرضوں کے بارے میں ایسی کوئی چیز نہیں جسے چھپانے کی ضرورت ہو، ان کی تفصیل نہ چھپائی ہے اور نہ ہی چھپائی جاسکتی ہے، آئی ایم ایف کو چینی قرضوں کی تفصیلات فراہم کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 767285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش