0
Tuesday 18 Dec 2018 22:11

کراچی میں مدرسوں کے نام پر پیسے جمع کرنے والے جعلی گروہ سرگرم ہوگئے

کراچی میں مدرسوں کے نام پر پیسے جمع کرنے والے جعلی گروہ سرگرم ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گداگری کے بعد ایک اور مافیا سامنے آگیا، مدرسوں کے نام پر پیسے جمع کرنے والے جعلی گروہ سرگرم ہوگئے، جعلی گروہوں کے پاس مدرسوں کے تصدیق نامے بھی موجود ہیں۔ کراچی میں مدرسے کے نام پر فنڈز جمع کرنے والے جعلی گروہ کی پول کھل گئی۔ ضلع کوہستان کے مدرسے کے لئے چندہ کراچی میں جمع کیا جارہا تھا، کراچی کے شہریوں کو جب تشویش ہوئی تو چندہ جمع کرنے والوں سے تصدیق شروع کی، چندہ جمع کرنے والے نے مدرسے کے تمام تصدیق نامے بھی دکھائے، مگر جب مدرسے کے مہتمم قاری محمد عارفین کو فون کیا گیا تو چندہ جمع کرنے والوں کا پول کھل گیا۔ شہری حبیب نے چندہ جمع کرنے والے سے کچھ سوالات کیے تو وہ گھبرا گیا، جس کے بعد حسنین نامی شخص نے بھی جرم قبول کرلیا۔

اس نے بتایا کہ ایک دوست عثمان سے یہ تصدیق نامے حاصل کئے جو پیسے جمع کرنے کے 10 ہزار روپے لیتا ہے اور روزانہ کراچی سے 3 ہزار روپے سے زائد چندہ جمع کرتا تھا۔ شہر میں ایسے کئی گروہ سرگرم ہیں جو شہر کی سڑکوں سے لاکھوں روپے روزانہ جمع کررہے ہیں۔ شہری زکواۃ، خیرات ضرور دیں لیکن پہلے تصدیق کرلیں، جب کہ مدارس بھی کوئی ایسا نظام ترتیب دیں کہ ایسے جعل سازوں کو موقع ہی نہ مل سکے کہ وہ ان کا نام استعمال کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 767439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش