0
Thursday 20 Dec 2018 23:50

حکمران اپوزیشن کیساتھ جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ ملک قوم اور جمہوریت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، پی پی پی جنوبی پنجاب

حکمران اپوزیشن کیساتھ جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ ملک قوم اور جمہوریت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، پی پی پی جنوبی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی جنوبی کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سیکرٹری تعلقات عامہ نفیس احمد انصاری، ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، ضلعی صدر میاں کامران عبدﷲ مٹرل، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی، سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یٰسین، PLF کے صوبائی صدر شیخ غیاث الحق، pyo کے صوبائی سید عارف شاہ، سٹی سیکرٹری اطلاعات ریاض رضا، سینیئر نائب صدر خواتین ونگ ساوتھ پنجاب راضیہ رفیق، سٹی جنرل سیکرٹری نور قیصر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمران اپوزیشن کے ساتھ جو کھیل کھیل رہے ہیں، وہ ملک، قوم اور جمہوریت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، اپوزیشن کی زبان بندی اور عوام کے حق میں آواز بلند کرنیوالوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں ملک کی صورتحال کو یکساں خراب کر سکتی ہیں، شیشہ کے گھر میں سنگ باری کرنے والے جمہوریت کیخلاف کھیل کھیل رہے ہیں،  جمہوریت کو ڈیل ریل کرنے کی سازش کرنے والوں کا انجام اچھا نہیں ہوگا، ملک میں افراتفری کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہونگے۔

اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اپوزیشن کی مثبت تنفید کو برداشت نہ کرنے والے اداروں کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے کارکنان موجودہ غیر جمہوری حکومت کیخلاف اپنی جمہوری جدوجہد کرنے کیلئے بھرپور تیاری کرچکے ہیں۔ حکمرانوں کے ظلم و ستم کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائیگا، عمران خان اور اس کے حواری اپنی باری کا انتظار کریں، پیپلزپارٹی ایسی کئی غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کرچکی ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت پر جھوٹے اور بے بنیاد الزمات لگا کر گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں دما دم مست قلندر ہوگا اور اس کے تمام تر ذمہ دار موجودہ حکمران ہونگے۔ پیپلزپارٹی کے کارکن اور جیالے ایسی کئی غیر جمہوری سوچ کا مقابلہ کرچکے ہیں، پیپلزپارٹی ملک قوم اور جمہوریت کیخلاف ہر ہونیوالی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ ملکی تاریخ کی بدترین جمہوری حکومت ملک اور قوم کیلئے سنگین خطرات پیدا کر رہی ہے، موجودہ حکمران ملک قوم اور جمہوریت کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں، پیپلزپارٹی موجودہ حکمرانوں کی قوم ملک اور جمہوریت کیخلاف کسی سازش کو ہرگز کامیاب ہونے نہیں دیگی۔
خبر کا کوڈ : 767814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش