0
Monday 24 Dec 2018 20:29

نواز شریف نے جو بویا وہی کاٹا ہے، شاداب رضا نقشبندی

نواز شریف نے جو بویا وہی کاٹا ہے، شاداب رضا نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو بویا وہی کاٹا ہے، نواز شریف کو سزا کا مطلب ’’جمہوریت خطرے میں ہے‘‘ کا نعرہ لگانے والے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے، سٹرکیں ٹائر جلا کر بند کرنیوالوں کو کب نظر بند کیا جائے گا؟ کسی بھی غیر جمہوری اور انتقامی فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقبشندی نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کو عدالت سے سنائی جانیوالی سزا کے رد عمل میں کیا جبکہ اس موقع پر سنی تحریک کے صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین نے کہا کہ نواز شریف کی سزا سے جن کی جمہوریت خطرے میں ہے وہ خود کو نواز شریف کی جگہ جیل میں پیش کر دیں۔ قومی سلامتی کے اداروں پر بلاجواز انگلیاں اٹھانے اور بھارت کیساتھ ملکی سالمیت کا سودا کرنیوالوں سے عدالت نے انتہائی نرمی برتی ہے، حکومت اور اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ آج اسمبلی میں قانون پاس کرے کہ کرپشن کرنیوالوں کو سزائے موت دی جائے گی، احتساب کا عمل شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونا چاہئے، انتقامی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، جلاؤ گھیراو کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے۔ ن لیگ آج کس منہ سے احتجاج کر رہی ہے؟ گزشتہ ایک ماہ سے بیگناہ علماء کی نظر بندی پر اسمبلیوں میں آواز کیوں بلند نہیں کی؟ اربوں روپے کی کرپشن والے کو 7 سال سائیکل چور کو عمر قید سزا دوہرا معیار عدل پر سوال تو اٹھایا جائیگا۔ مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ دوہرا سیاسی معیار اختیار کیا ہے سیاسی مخالفین کو سزائیں ہوں تو کہتے ہیں عدلیہ آزاد ہے جب خود عدلیہ کی پکڑ میں آئیں تو جانبداری کا الزام لگاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 768473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش