0
Friday 28 Dec 2018 12:32

جامعات میں تعلیمی ٹیکنالوجی کی کمی پوری کرینگے، مسعود خان

جامعات میں تعلیمی ٹیکنالوجی کی کمی پوری کرینگے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا آزادکشمیر کی سرکاری جامعات اور صنعتی اداروں کے درمیان تفاوت دور کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ جامعات میں تعلیمی ٹیکنالوجی کی کمی اور معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور کنسٹرکشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (سی ٹی ٹی آئی) کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت اور عوام کیلئے یہ فخر کی بات ہے کہ ریاست پچاسی فیصد شرح خواندگی کیساتھ پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں سے تعلیمی لحاظ سے آگے ہے۔ علاوہ ازیں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے حال میں ہی میں سیکرٹری حکومت کے عہدہ سے ریٹائر ہونے والے سردار فاروق تبسم کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا۔
خبر کا کوڈ : 769004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش