0
Friday 28 Dec 2018 18:31

میرے بھائی اور باپ کا نام ای سی ایل میں ہے، ہمیشہ ذلت پر موت کو ترجیح دی، ہم لڑینگے، بختاور بھٹو

میرے بھائی اور باپ کا نام ای سی ایل میں ہے، ہمیشہ ذلت پر موت کو ترجیح دی، ہم لڑینگے، بختاور بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرے بھائی، والد اور پھوپھی کے نام ای سی ایل میں ہیں اور تینوں منتخب نمائندے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے جانے کے بعد پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کے حربے کامیاب نہیں ہوں گے۔ بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مشرف کی باقیات سے بھری ہوئی کابینہ کو یاد نہیں ہوگا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ ذلت پر موت کو ترجیح دی ہے۔




ٹویٹ میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے بھائی، والد اور پھوپھی کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں اور تینوں عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ بےنظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم لڑیں گے اور ہم جیتیں گے۔ خیال رہے کہ جعلی اکاونٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی میں شامل 172 لوگوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور سمیت متعدد پی پی رہنماوں کے نام شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 769052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش