0
Sunday 30 Dec 2018 10:20

آزادی کے بغیر کوئی بھی چیز ہمارے زخموں کا مداوا نہیں ہوسکتا ہے، اشرف صحرائی

آزادی کے بغیر کوئی بھی چیز ہمارے زخموں کا مداوا نہیں ہوسکتا ہے، اشرف صحرائی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے ضلع پلوامہ کے خونی معرکے میں شہید عسکری پسندوں کو خراج عقیدت ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کی قربانیاں قوم کے لئے انمول سرمایہ ہیں اور ان کی بیش بہا قربانیوں کو کسی بھی حال میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں نے تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اخلاقی ضوابط کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے فوجی جارحیت کے نتیجے میں جموں کشمیر کی سرزمین پر جبری قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی قبضے کے بعد گزشتہ 71 برسوں سے عسکری، سیاسی، معاشی اور تہذیبی جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے غلامی کی زنجیروں کو مضبوط کرنے کی پوری منصوبہ بندی کی۔

محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ بھارت نے جموں کشمیر کے عوام کو پون صدی سے ظلم و جبر، قتل و غارت، محاصروں، تلاشیوں، چھاپوں اور گرفتاریوں سے دبانے کے حربے اختیار کرتے ہوئے اتنے گہرے زخم دئے ہیں، جن کو حال اور مستقبل کی نسلیں کسی بھی صورت میں بھول نہیں پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں اور فورسز کے ظلم و جبر سے کشمیریوں کا رُواں رُواں زخمی ہے اور آزادی کے بغیر کوئی بھی چیز ان زخموں کا مداوا نہیں ہوسکتا ہے۔ محمد اشرف صحرائی
نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی ایک ایسی سیاہ تاریخ رقم ہوچکی ہے کہ آنے والی نسلیں بھی بھارت کے حکمرانوں اور فورسز کو کوسا کاسی کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔ اشرف صحرائی نے کہا کہ انہی مظالم سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہماری نوجوان نسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 769227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش