0
Thursday 3 Jan 2019 16:49

علی رضا عابدی قتل کی جے آئی ٹی کے سامنے فاروق ستار پیش

علی رضا عابدی قتل کی جے آئی ٹی کے سامنے فاروق ستار پیش
اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان فاروق ستار قتل ہونے والے علی رضا عابدی قتل کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے علی رضا عابدی قتل کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ فاروق ستار سے علی رضا عابدی کے حوالے سے آدھے گھنٹے تک سوالات پوچھے گئے۔ ایس ایس پی پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی قتل کیس میں گزشتہ روز اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا تھا اور کیس میں مزید لوگوں کو طلب کرسکتے ہیں۔ ترجمان ڈاکٹر فاروق ستار نے اس متعلق کہا کہ آج فاروق ستار شہید علی رضا عابدی قتل کیس کے سلسلے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ترجمان کے مطابق شہید علی رضا عابدی سے سیاسی نظریاتی اور ذہنی ہم آہنگی کو نظر میں رکھتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کو بلایا گیا اور انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ اس سے قبل علی رضا عابدی قتل کیس کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیتے ہوئے روزانہ رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے علی رضا عابدی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 770021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش