0
Friday 4 Jan 2019 17:09

صوبہ جنوبی پنجاب پر کام کافی تیزی اور پوری نیک نیتی سے جاری ہے، دوست مزاری

صوبہ جنوبی پنجاب پر کام کافی تیزی اور پوری نیک نیتی سے جاری ہے، دوست مزاری
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ نیا سال ملک و قوم کے لیے ترقی اور خوشحالی کی کرن بن کر طلوع ہوا ہے، سال 2019ء عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور اُمیدوں پر پورا اترنے کا سال ہے، نئے سال میں میرٹ کا بول بالا اور بلاامتیاز کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، راجن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا سال سرمایہ کاری کا سال ہوگا اور کامیاب حکومتی پالیسیوں اور معاشی اصلاحات کی وجہ سے برآمدات اور ملکی پیداوار میں اضافہ ہوگا، غیر ملکی سرمایہ کار بلاخوف و خطر سرمایہ کاری کے لیے تیزی سے پاکستان کی طرف رُخ کر رہے ہیں، جس سے بہت جلد معاشی انقلاب آنے والا ہے اور جلد ہماری حکومت معاشی منزل حاصل کر لے گی. ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ ماضی میں صرف کھوکھلے نعروں سے کام لیتے ہوئے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظرانداز کیا گیا، نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے قومی اداروں کو کنگال کیا گیا۔

ماضی میں کرپشن کا بازار گرم رہا اور بے دردی سے ملکی خزانہ لوٹ کر باہر کے ملکوں میں جائیدادیں بنائی گئیں، ورثے میں تباہ حال معیشت ملی، لیکن اب نعرے نہیں بلکہ عملی اقدامات ہو رہے ہیں، عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دے کر خدمت خلق کا جو موقع دیا ہے، کوشش ہے کہ اس ووٹ کی قدر کرتے ہوئے عبادت سمجھ کر عوام کے خدمت کی جائے۔ جنوبی پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب پر کام کافی تیزی اور پوری نیت سے جاری ہے، ابتدائی مرحلہ میں وہاں پر سیکرٹریٹ منتقل کیا جا رہا ہے، تاکہ جنوبی پنجاب میں رہنے والے لوگوں کو فوری اور سستا ریلیف ان کی چوکھٹ پر مہیا کیا جاسکے، علاوہ ازیں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ جنوبی پنجاب میں صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی معیاری سہولتوں پر جاری سکیموں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 770145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش