0
Tuesday 8 Jan 2019 20:19

کس وی آئی پی کی سکیورٹی پر کتنے اہلکار تعینات ہیں، محکمہ داخلہ نے رپورٹ دیدی

کس وی آئی پی کی سکیورٹی پر کتنے اہلکار تعینات ہیں، محکمہ داخلہ نے رپورٹ دیدی
اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی حکومت آنے کے بعد نیا پاکستان تو معرضِ وجود میں آ گیا مگر وی آئی پی کلچر میں تبدیلی نہ آ سکی۔ تبدیلی سرکار کے ’’تبدیلی‘‘ کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے۔ وی آئی پیز کی سکیورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی اسمبلی میں وی آئی پی کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی تفصیلات پیش کی ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب وی آئی پی پروٹوکول میں پہلے نمبر پر ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سکیورٹی پر 111 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ گورنر پنجاب کی ذاتی رہائش گاہ پر 2 جبکہ گورنر ہاؤس مال روڈ پر 109 پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دفتر کی سکیورٹی کیلئے 4 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے دی جانیوالی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر 17 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے ذاتی گھر کی سکیورٹی کیلئے صرف ایک پولیس اہلکار تعینات ہے۔ وفاقی وزراء شفقت محمود اور  محمود سلطان کی ذاتی رہائش گاہوں پر 2،2 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ خرچ گورنر پنجاب چودھری سرور کی سکیورٹی پر آتا ہے۔ چودھری سرور کی موومنٹ سے قبل کھوجی کتوں کی مدد سے کلیئرنس کروائی جاتی ہے پھر وہ کسی جگہ جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بہت سے پرائیویٹ شخصیات کے پاس بھی ابھی تک سرکاری سکیورٹی ہے۔ دوسری جانب آج بھی وی آئی پی موومنٹ کیلئے سڑکیں بلاک کرکے شہریوں کو گھنٹوں اذیت دی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 770912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش