0
Monday 6 Jun 2011 13:27

مقبوضہ گولان،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 23 افراد جاں بحق، 325 زخمی

مقبوضہ گولان،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 23 افراد جاں بحق، 325 زخمی
دمشق:اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی گولان کی پہاڑیوں پر جمع ہونے والے فلسطین کے حامی شامی مظاہرین پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں تعداد 23 ہو گئی اور جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ غیر ملکی ٹی وی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر واقع سرحدی باڑ کو پار کرنے کی کوشش کرنے پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہو گئی۔ فائرنگ سے 325 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ پہاڑی پر ہونے والے اس مظاہرے میں فلسطینی اور شامی شہری شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی اور شامی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین 1967 کی 6 روزہ عرب اسرائیل جنگ کے چوالیس برس مکمل ہونے پر جمع ہوئے تھے۔ 
بتایا جاتا ہے اسرائیلی فوج نے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے گولان کی باڑ کی جانب مارچ کرنے والے فلسطینیوں اور ان کے حمائتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ شہداء میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ٹی وی پر نشر ہونے والی فوٹیج میں ٹینک میں سوار صہیونی فوجیوں کو مظاہرین پر فائرنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔ ادھر تل ابیب میں ہزاروں یہودیوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں مظاہرہ کیا۔ نیتن یاہو جاگ جاو کے نعرے لگائے، جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل سے مذاکرات کیلئے فرانس کی تجویز قبول کر لی۔ حماس نے شدید مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین گولان کی جنگ کی 44 ویں برسی پر سیز فائر لائن کی جانب مارچ کر رہے تھے۔

خبر کا کوڈ : 77122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش