0
Monday 6 Jun 2011 14:02

امریکا بڑی تعداد میں افغانستان سے فوج کے انخلاء پر مجبور

امریکا بڑی تعداد میں افغانستان سے فوج کے انخلاء پر مجبور
 نیویارک:اسلام ٹائمز۔ ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے بڑی تعداد میں فوجیوں کے انخلا پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاوٴس کے اہم قومی سلامتی کے مشیروں نے افغانستان سے بڑی تعداد میں فوجیوں کے انخلا پر غور کرنے شروع کر دیا ہے۔ فوجیوں کی واپسی کا یہ فیصلہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور بڑھتے ہوئے فوجی اخراجات کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کونسل پاکستان اور افغانستان پر آج ماہانہ میٹنگ کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے متعلق صدر بارک اوباما اسی مہینے قوم سے خطاب بھی کریں گے۔
امریکی اخبار نے کہا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد فوجیوں کی ہلاکتوں اور جنگی اخراجات نے اوباما انتظامیہ کو افغانستان سے بڑی تعداد میں افواج نکالنے پر مجبور کر دیا ہے سیکورٹی سنھبالنے کیلئے افغان صدر پر دباؤ ڈالا جائیگا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق افغانستان سے بڑی تعداد میں افواج نکالنے کے آپشن پر بحث امریکی صدر براک اوباما کی قومی سلامتی ٹیم کے ایک اہم اجلاس میں کی گئی۔ سینئر امریکی حکام کے مطابق سبکدوش ہونے والے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا خیال ہے کہ فوج میں مرحلہ وار کمی کی جائے اور ایک وقت میں پانچ ہزار کے بجائے تین ہزار فوجی نکالے جائیں۔ اور افغان صدر حامد کرزئی پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ اپنی فوج کو ملک کی تمام سیکورٹی سنبھالنے کے اہل بنائے۔ امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر اور آئندہ ماہ وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے والے لیون پنیٹا کا موقف ہے کہ ڈرون حملے بڑھائے جائیں۔
ادھر قندھار میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اپنے ہی بیان کو جھٹلاتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے آئندہ ماہ امریکہ کی لڑاکا افواج کے انخلاء کا عمل ذمہ دارانہ انداز میں شروع کیا جائے گا تاکہ ملک میں موجود دیگر اتحادی اور افغان افواج کو غیر ضروری خطرات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے موجودہ دورہ افغانستان میں ہی رابرٹ گیٹس نے بیان دیا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کیلئے ابھی مناسب وقت نہیں ہے۔
 افغان پولیس اور فوجیوں کو تربیت دینے کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ اتوار کو جنوبی قندھار میں ایک فوجی اڈے پر فوجیوں سے اپنے خطاب میں رابرٹ گیٹس نے کہا کہ کتنے فوجیوں کا انخلاء ہونا چاہئے اور اس کے ساتھ منسلک خطرات کی نوعیت کیا ہو گی۔ میرا خیال ہے جنرل پیٹریاس اس بارے میں اپنی سفارشات پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 77131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش