0
Saturday 12 Jan 2019 19:25

سنٹرل کرم، فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کرنے والا مفرور ملزم گرفتار

سنٹرل کرم، فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کرنے والا مفرور ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سنٹرل کرم کے علاقہ درگئی مسوزئی میں مسمی نصیب گل ولد بہاول خان کو ملزم آمین اللہ ولد طالب نے کلاشنکوف سے فائر کرکے شدید زخمی کیا تھا۔ اور موقع پر واردات سے ملزم نامعلوم مقام کیطرف فرار ہوا تھا، لواحقین نے حکومت کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع دیا۔ اس اطلاع پر ڈپٹی کمشنر کرم محمد زبیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ملزم کی ہر حالت میں گرفتاری کی احکامات جاری کرکے تحصیلدار سنٹرل کرم ملک محمد بشیر کے زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی، آج علی الصبح خاصہ دار فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ تحصیلدار سنٹرل کرم ملک محمد بشیر نے چھاپہ مار کر اصل ملزم کو گرفتار کرکے صدہ جیل منتقل کردیا اور ملزم کیخلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔ جبکہ آج گندال سنٹرل کرم میں مسمی حبیب الرحمان ولد رحیم دین کو ملزم جھانگیر ولد اقبال نے فائر کرکے زخمی کیا تھا اور ملزم موقع سے فرار ہوا تھا، اطلاع ملنے پر تحصیلدار سنٹرل کرم ملک محمد بشیر نے ناکہ بندی کرکے ملزم جھانگیر کو بھی گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 771724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش