0
Sunday 13 Jan 2019 07:32

وزیراعلٰی جی بی اپنے عزیزوں کو نوازنے میں مصروف ہیں، خواجہ مدثر

وزیراعلٰی جی بی اپنے عزیزوں کو نوازنے میں مصروف ہیں، خواجہ مدثر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سٹی اسکردو کے صدر خواجہ مدثر نے کہا ہے کہ سیکرٹریز کے اچانک تبادلے سن کر حیران ہوگیا ہوں، حفیظ الرحمٰن اپنے چہیتوں کو نوازنے میں مصروف ہیں۔ ہم سید اختر رضوی کو سیکرٹری ورکس یا سیکرٹری صحت دیکھنا چاہتے تھے لیکن کس کی ایماء پر سیکرٹریز کا تبادلہ کیا گیا کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کی جائے۔ ایماندار اور قابل افسران کو اس نوٹیفکیشن کے ذریعے دیوار سے لگانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے، جس سے ان ایماندار سیکرٹریز کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ مدثر نے کہا کہ تحریک انصاف میرٹ کی بات کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔ گلگت بلتستان میں عجیب صورتحال ہے کہ کچھ منظور نظر سیکرٹریز کئی عرصے سے ایک ہی محاذ سنبھالے ہوئے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ مسلم لیگ نون کے وزراء حفیظ الرحمٰن پر دباؤ ڈال کر سیکرٹریز کو ادھر اُدھر کرتے رہتے ہیں تاکہ وہ فائدہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی میں نون لیگ کی باقیات موجود ہیں۔ چیف سیکرٹری کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی کرے اور ایماندار افسران کو بےجا تنگ نہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 771772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش