0
Sunday 13 Jan 2019 17:12

پشاور میں پاراچنار ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے عمائدین کا مظاہرہ

پشاور میں پاراچنار ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے عمائدین کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار ضلع کرم کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار کی اپ گریڈیشن اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت سبحان علی کر ر ہے تھے جبکہ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار دہائیوں سے ضلعی ہسپتال پاراچنار اپ گریڈیشن کا منتظر ہے اور اس کا پُرسان حال کوئی نہیں، حکومت نے اس کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کئی بار اعلانات کئے، مگر وہ مخض بیانات اور کاغذات تک محدود رہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 لاکھ سے زائد آبادی کا علاقہ صحت کے بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور روزانہ کئی سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے علاج معالجے کے لئے جانا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں درجنوں پوسٹیں خالی ہیں، جس کے لئے حکومت اور محکمہ صحت نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلٰی محمود خان، وزیر صحت اور دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 771862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش