0
Sunday 13 Jan 2019 18:00

پاراچنار میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

پاراچنار میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں سٹاف اور دیگر سہولیات کی کمی کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے باہر مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں عملے کی کمی اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن نہ ہونے کے خلاف شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ہسپتال کی اپ گریڈیشن سمیت سٹاف اور دیگر سہولیات کی کمی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر حیدری، علامہ مزمل حسین، ابرار جان طوری، شفیق طوری، احمد حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کے ساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔ ہسپتال میں عرصہ دراز سے سٹاف اور سہولیات کی کمی ہے، مگر بارہا مطالبات کے باوجود یہ کمی پوری نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی بار بار سرکاری اعلانات کے باوجود ہسپتال کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کی پسماندگی کے ذمہ دار حکمران ہی ہیں، جنہوں نے ان علاقوں کو مسلسل نظر انداز کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں سٹاف اور دیگر سہولیات کی کی کمی پوری نہ کی گئی، تو ہم صوبائی اور مرکزی سطح پر احتجاج کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 771866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش