0
Tuesday 15 Jan 2019 19:36

انتہاپسند ہندو ووٹوں کیلئے فرقہ وارانہ فسادات کرواتے ہیں، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

انتہاپسند ہندو ووٹوں کیلئے فرقہ وارانہ فسادات کرواتے ہیں، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارتگری ہو رہی ہے، بھارتی تسلط سے آزادی، حق خودارادیت اور بنیادی شہری حقوق مانگنا کشمیریوں کیلئے جرم بنا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بھارت کا مکرہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ انڈیا سیکولر ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہے، مگر اقلیتوں کے حقوق کو پامال بھی کر رہا ہے، ہندو اکثریت کے مقابلے میں مسلمان بھارت کی سب سے بڑی اقلیت ہیں، مگر ان کے حقوق غصب کئے جا رہے ہیں اور انہیں فرقہ وارانہ اختلافات میں الجھا کر تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاکہ انتہا پسند ہندووں کو آئندہ انتخابات میں زیادہ ووٹ مل سکیں۔

لاہور میں مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی الیکشن آتا ہے، انسانی جانوں کا ضیاع اور مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے خطرات منڈلانے لگتے ہیں، گویا ہندو الیکشن جیتنے کیلئے نہ صرف مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں بلکہ پاکستان کیخلاف زبان درازی بھی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ الیکشن تو حکومت جیت جاتی ہے مگر معاشرے میں نفرت اور تعصبات موجود رہتے ہیں، جس سے سیکولرازم کے بھارتی دعوے چکنا چور ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی عالمی اداروں کو نظر آرہی ہے اور نہ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی موثر کردار ادا کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت میں تمام قومیتوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، مسلمانوں کے خون کی حیثیت گائے جیسے جانور کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، مسلمانوں کو گاؤ کشی کے بہانے سے قتل کیا جا رہا ہے، ایک سازش کے تحت بھارت میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، جس کیلئے سازش کے تحت فرقہ وارانہ تعصبات کو ابھارے جانے کا خدشہ ہے تاکہ افراتفری کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 772269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش