0
Friday 25 Jan 2019 11:52

ایل او سی، سرحدی آبادی میں خوف و ہراس، رہاشی مکان تباہ

ایل او سی،  سرحدی آبادی میں خوف و ہراس، رہاشی مکان تباہ
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول راجوری اور پونچھ میں آج بھارت و پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ سی این ایس کے مطابق راجوری اور پونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول کے سندر بنی اور کرشنا گاٹھی سیکٹروں میں بھارت اور پاکستان کے افواج کے درمیان ایک بار پھر گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا آغاز پاکستانی فورسز نے کیا اور بھارتی فوج نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولہ باری کا سلسلہ انتہائی شدت کے ساتھ جاری رہا۔ بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول سے گولہ باری کے دوران مارٹر شیل داغے گئے اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

بھارتی دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جمعرات کی صبح قریب نو بجکر پندرہ منٹ پر راجوری کے سندربنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کی۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے اس پار کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر ہمارے فوجی جوانوں نے فوری جوابی کارروائی عمل میں لائی اور اسی نوعیت کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ کراس ایل او سی فائرنگ کے اس واقعہ میں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
خبر کا کوڈ : 774048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش