0
Wednesday 8 Jun 2011 00:20

افغانستان سے فوج کی واپسی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، امریکی فوجی قیادت

افغانستان سے فوج کی واپسی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، امریکی فوجی قیادت
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ جوں جوں افغانستان سے انخلا کا وقت قریب آ رہا ہے امریکی فوجی قیادت نے اوباما انتظامیہ کو خبردار کرنا شروع کر دیا ہے کہ فوری واپسی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکی فوجی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے فوری انخلا کے نتیجے میں طالبان اور دیگر شدت پسند قوتیں دوبارہ مضبوط ہو جائیں گی۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے سیاسی پالیسی سازوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگلے چند ماہ کے دوران فوجی انخلا میں تیزی نہیں دکھانی چاہیے کیونکہ اس سے طالبان کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیاں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم نے امریکا کے بنیادی مقاصد میں بہت پیش رفت ہوئی ہے۔ القاعدہ کو منتشر کرنا اور اس کو شکست دینا۔ اس مقصد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہمارے پاس دیگر راستے بھی موجود ہیں لیکن ہمیں واپسی میں جلدبازی نہیں کرنی چاہئے۔ آئندہ چند ماہ میں تو بالکل نہیں۔ 
دوسری جانب وائٹ ہاوس افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا آغاز جولائی میں کرنا چاہتا ہے کیونکہ صدر اوبامہ اپنی سیاسی ساکھ کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کی صورتحال پر غور کے لئے ہونیوالے اجلاس میں فوجی انخلا کے حوالے سے بحث نہیں ہوئی۔ صدر اوبامہ افغانستان کی صورتحال پر بدھ کو صدر حامد کرزئی سے ویڈیو کانفرنس میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق فوجی انخلاء کا پروگرام کے حتمی فیصلے میں افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریز کی سفارشات کی روشنی میں ترتیب دیا جائے گا جو جلد اپنی تجاویز وائٹ ہاؤس کو پیش کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 77469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش