0
Tuesday 29 Jan 2019 17:17

گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں 3054 پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنیکی منظوری

گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں 3054 پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنیکی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت خزانہ نے گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری محکموں میں 3054 پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے مالی اخراجات کی منظوری کی درخواست کی گئی تھی، جس کی منظوری دیدی گئی ہے۔ کلیریکل سٹاف میں سپرنٹنڈنٹ اور اکاؤنٹس آفیسر کا سکیل بی پی ایس 16 سے اپ گریڈ کر کے 17، اسسٹنٹ کا سکیل 14 سے بڑھا کر 16، یو ڈی سی کا سکیل 9 سے بڑھا کر 14 اور ایل ڈی سی کا سکیل 7 سے بڑھا کر 9 کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک میں انٹرنل آڈٹ آفیسر کا سکیل بی پی ایس 16 سے بڑھا کر 17 کر دیا گیا، واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ میں بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر کا سکیل بی پی ایس 16 سے بڑھا کر 17 کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت میں فیلڈ اسسٹنٹ کا سکیل 6 سے بڑھا کر 11، ایگریکلچر اسسٹنٹ کا سکیل 10 سے بڑھا کر 15 اور سٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ کا سکیل 11 سے بڑھا کر 14 کر دیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلات میں فاریسٹر کا سکیل 7 سے بڑھا کر 11 اور فاریسٹ گارڈ و گیم واچر کا سکیل 5 سے بڑھا کر 9 جبکہ محکمہ داخلہ میں ٹیلیفون آپریٹر کا سکیل 5 سے بڑھا کر 12 اور کُک کا سکیل 01 سے بڑھا کر 6 کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم میں لیڈی فیلڈ سپروائزر کا سکیل 11 سے بڑھا کر 14 اور ڈی پی ایز کا سکیل 15 سے بڑھا کر 16 کر دیا گیا ہے۔ جی بی سروسز ٹریبونل میں اسسٹنٹ لائبریرئین کا سکیل 15 سے بڑھا کر 16 اور ریکارڈ کیپر کا سکیل 9 سے بڑھا کر 14 کر دیا گیا ہے۔ کسٹم اینڈ بنکنگ کورٹ میں کاپیسٹ کا سکیل 5 سے بڑھا کر 7، گلگت بلتستان اسمبلی میں پروٹوکول آفیسر و پبلک ریلیشن آفیسر کا سکیل 16 سے بڑھا کر 17 اور ڈپٹی پبلک ریلیشن آفیسر کا سکیل 15 سے بڑھا کر 16 کر دیا گیا جبکہ وزیر اعلی و گورنر سیکریٹریٹ میں فوٹو گرافر کا سکیل 9 سے بڑھا کر 14 کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 775023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش