0
Wednesday 30 Jan 2019 21:16

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی مذمت

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے بجلی کی ایک ہفتے میں دو بار بڑے بریک ڈاون اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے عوام کا سردیوں میں بھی جینا حرام کردیا ہے، مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اپنا رویہ درست کرے اور بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، بجلی کی فراہمی کا سردیوں میں تعطل کا یہ حال ہے تو گرمیوں میں کیا توقع رکھی جائے۔ اراکین اسمبلی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ عوام دشمن عمل سے گریز کرے اور اضافی بلوں سمیت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 775208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش