0
Wednesday 13 Feb 2019 17:45

تعلیم کا حصول عین عبادت ہے، طلبہ و طالبات عربی فارسی تعلیمات کے حصول کی جدوجہد کریں، مولانا عون نقوی

تعلیم کا حصول عین عبادت ہے، طلبہ و طالبات عربی فارسی تعلیمات کے حصول کی جدوجہد کریں، مولانا عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ تعلیم کا حصول عین عبادت ہے، طلبہ و طالبات کو چاہیئے کہ اردو انگریزی کے ساتھ ساتھ عربی و فارسی کی تعلیمات کے حصول پر بھی اپنی جدوجہد کو تیز کریں، کیونکہ دور تعلیم کا ہے اور دنیا کے تمام ممالک اور مذاہب اس کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ مدرسہ مہدیہ تعلیم القرآن گلستان جوہر میں منعقدہ تعلیمی و تربیتی نشست سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو بھی اس سلسلے میں جدوجہد کرنا ہوگی اور جدید تعلیمات کے ساتھ ساتھ علم و ادب، اخلاق و کردار، انسانیت، فلاح و بہبود اور بہتری کی سمت چلنے کی کوشش کرنا ہوگی تاکہ ہمارا معاشرے میں ہمارا مقام بلند ہو اور ہم ایک اچھے شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں، کیونکہ تعلیم یافتہ آدمی دوسروں کے مقابلے میں اچھی اور بہتر زندگی گزار سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 777794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش