0
Sunday 17 Feb 2019 22:12

شہباز شریف کی رہائی کے بعد نیازی صاحب اور شریف برادران میں میچ پڑیگا، بلال بٹ

شہباز شریف کی رہائی کے بعد نیازی صاحب اور شریف برادران میں میچ پڑیگا، بلال بٹ
اسلام ٹائمز۔ میاں محمد نواز شریف رہائی کمیٹی کے صدر بلال بٹ، جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز، سرپرست شاہد مختار لودھی، سینیئر نائیب صدر منیر اختر لنگاہ، نائب صدر عابد باکسر، سیکرٹری اطلاعات راو ابرار علی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جیل کی دیواریں جلد گریں گی اور میاں محمد نواز شریف باہر ہوں گے، شہباز شریف پر کوئی کرپشن کے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ہائی کورٹ نے رہا کر دیا، اب ان شاء اللہ شہباز شریف کی رہائی کے بعد نیازی صاحب اور شریف برادران میں میچ پڑے گا، شہباز شریف کی ضمانت کا ملنا ہی بتاتا ہے کہ کیس کمزور تھا۔

سعودی عرب کے ولی عہد سے جو معاہدے کرنے کا کریڈٹ سلیکٹڈ وزیراعظم لینا چاہتے ہیں، وہ نواز شریف سے ہوچکے تھے، شہباز شریف کی رہائی کا سن کر فواد چوہدری بے ہوش ہوگئے، چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف بھی انکوائریاں کروائی جائیں، عدالتیں آزاد ہیں، لیکن پاکستان کے عوام سمجھتے ہیں کہ نیب احتساب نہیں کر رہا بلکہ نئے پاکستان میں انتقام ہو رہا ہے، نواز شریف، شہباز شریف نے دلیری سے جیل کاٹی اور جھوٹ کا مقابلہ کیا، اب تک کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا، ممبران اسمبلی میاں برادران کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، مسلم لیگی عہدے داران نے کہا کہ ہماری جان، آن اور مال نواز شہباز پر قربان ہے۔
خبر کا کوڈ : 778557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش