0
Thursday 9 Jun 2011 23:32

سوات کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، میجر جنرل جاوید اقبال

سوات کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، میجر جنرل جاوید اقبال
سوات:اسلام ٹائمز۔جی او سی سوات میجر جنرل جاوید اقبال رمدے نے کہا ہے کہ پاک فوج نے عوام کے تعاون سے سوات میں مثالی امن قائم کیا ہے اور دہشت گردوں کو بدترین شکست دیدی ہے، کامیاب آپریشن کے بعد پاک فوج اب سوات میں بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں میں حصہ لے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے تحصیل مٹہ میں برہ درشخیلہ میں امن پارک، کالاکوٹ میں ووکیشنل سنٹر اور وادی سخرہ میں آرمی اسپورٹس اسٹیڈیم اور روڈ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقاریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بریگیڈئر طارق، بریگیڈئر شہباز اور بزرگ سیاستدان افضل خان لالہ بھی موجود تھے۔ جی او سی سوات میجر جنرل جاوید اقبال نے کہا کہ سوات کے غیور اور محب وطن عوام نے پاک فوج کا ساتھ دیکر دہشت گردوں کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ پاک فوج سوات کے عوام کے ہر دکھ اور درد میں برابر کی شریک ہے اور ان کے مسائل اور مشکلات کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہاکہ سوات میں مثالی امن قائم ہے اور ہم سب نے ملکر اس امن کر برقرار رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسلام اور اس ملک کے دشمن ہیں اور سوات کی بربادی کے ذمہ دار بھی یہی دہشت گرد ہیں انہوں نے کہاکہ سوات میں مدین تک کے روڈ کو بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بحال کردیا گیا ہے اور بہت جلد کالام تک کا روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کردیا جائے گا جس پر آرمی کے انجنیئر ز نے کام شروع کررکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوات کے نوجوانوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر انہیں اطمینان ہوا ہے اور انشاء اللہ ہم اپنی نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 77879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش