0
Friday 22 Feb 2019 17:44

دہشتگردوں کا اپنے نام تبدیل کرکے سرگرمیاں جاری رکھنے کا انکشاف

دہشتگردوں کا اپنے نام تبدیل کرکے سرگرمیاں جاری رکھنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں نے تخریب کاری کی وارداتوں کیلئے آسان طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، گرفتار دہشتگرد اور کالعدم لشکر جھنگوی سندھ کے امیر عطاالرحمان عرف نعیم بخاری نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بچنے کیلئے 12 اکتوبر سال 2014 میں اخبار میں نام تبدیلی کا اشتہار دیا اور 6 نومبر کا نادرا سے با آسانی نیا شناختی کارڈ حاصل کر لیا جس کے سر کی قیمت ہی 2 کروڑ روپے رکھی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق  دہشتگرد اخبارات میں نام تبدیل کرنے کا اشتہار دیکر نیا شناختی کارڈ بناتے ہیں۔ ٹی وی چینل کی جانب سے حاصل کردہ اشتہار کے مطابق عطالرحمان بخاری نے نام تبدیل کرکے غلام محمد ولد فقیر محمد درج کرایا۔ دیئے گئے اشتہار میں عطاالرحمان عرف نعیم بخاری کا شناختی کارڈ نمبر یکساں رہا۔ نام تبدیلی کے بعد مطلوب ترین دہشتگرد با آسانی کراچی آتا جاتا رہا۔ عطا الرحمان عرف نعیم بخاری کی گرفتاری پر 2 کروڑ روپے انعام مقرر تھا۔ دہشتگرد شہید ایس ایس پی چودھری اسلم، جسٹس مقبول باقر پر بم حملوں سمیت تخریب کاری کی مختلف وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دھوکا دینے میں ناکام رہا اور اسے گرفتار کر لیا گیا گرفتاری فروری 2016 میں ظاہر کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 779415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش